QR CodeQR Code

مہاراشٹرا میں فرقہ پرستی اور دولت کے بل پر بی جے پی کی جیت ہوئی، عامر علی خان

24 Nov 2024 18:50

قانون ساز کونسل کے رکن نے ریاست جھارکھنڈ میں بی جے پی نے علاقائی سیاسی جماعتوں کو توڑنے اور پھوٹ ڈالتے ہوئے جماعت کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بی جے پی کی کامیابی فرقہ پرستی اور دولت کے بل پر حاصل کردہ کامیابی ہے۔ عام ہندوؤں کو مسلمانوں کے مظاہرہ پر خوف زدہ کرتے ہوئے بی جے پی نے اپنا کام کیا۔ ان خیالات کا اظہار قانون ساز کونسل کے رکن عامر علی خان نے کیا۔ عامر علی خان نے ملک کی ریاستوں جھارکھنڈ اور مہاراشٹرا انتخابی نتائج پر کہا کہ مہاراشٹرا میں کانگریس اور اتحادی جماعتوں کے بہتر مظاہرہ کی امید تھی اور جس انداز سے مقامی مسائل پر بی جے پی کی ناکامی اور عوام مخالف پالیسیوں کو پیش کیا گیا اس سے کانگریس کو بہتر نتائج کی امید رہی تاہم عام ہندوؤں کو بی جے پی نے خوف زدہ کیا اور اویسی برادران کی سرگرمیوں کا بھرپور فائدہ راست بی جے پی کو حاصل ہوا۔ عامر علی خان نے وایناڈ سے پرینکا گاندھی کی کامیابی کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ پرینکا گاندھی کی کامیابی نریندر مودی کے لئے پریشانی کا سبب بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پرینکا گاندھی کا مقابلہ کرنے کی بی جے پی میں طاقت نہیں ہے۔

عامر علی خان نے کہا کہ کیرالا کے تعلیم یافتہ اور سیاسی طور پر باشعور شہریوں میں بی جے پی کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوسکا۔ قانون ساز کونسل کے رکن عامر علی خان نے جھارکھنڈ انتخابی نتائج کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ چونکہ ایک قبائلی ریاست کے طور پر جانی جاتی ہے جہاں بی جے پی نے علاقائی سیاسی جماعتوں کو توڑنے اور پھوٹ ڈالتے ہوئے جماعت کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و زیادتی کے بعد ہیمنت سورین کو جیل منتقل کردیا گیا لیکن کلپنا سورین نے ہر محاذ پر کامیاب مہم چلاتے ہوئے بی جے پی کے تمام منصوبوں کو کانگریس کی مدد سے ناکام بنادیا۔ عامر علی خان نے کہا کہ مہاراشٹرا کے انتخابات اور اس کے نتائج ایک بڑی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1174521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174521/مہاراشٹرا-میں-فرقہ-پرستی-اور-دولت-کے-بل-پر-بی-جے-پی-کی-جیت-ہوئی-عامر-علی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com