QR CodeQR Code

اسرائیلی فوجی غزہ و لبنان میں بلا مقصد مارے جا رہے ہیں، صیہونی میڈیا

24 Nov 2024 16:02

عبرانی زبان کے معروف اسرائیلی اخبار نے غاصب صیہونی فوجیوں کی وسیع ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوجی، غزہ اور لبنان میں کسی بھی قابل قدر مقصد کے بغیر، بیکار میں اپنی جانیں گنوا رہے ہیں!


اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے معروف اسرائیلی اخبار ہآرٹز (Haaretz) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی اپنی جانیں ''بلا مقصد'' گنوا رہے ہیں۔

غاصب و سفاک صیہونی فوج کی وسیع ہلاکتوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی اخبار نے لکھا کہ وہ حقیقت جو کہی جانی چاہیئے یہ ہے کہ اسرائیل فوجی لبنان و غزہ میں کسی بھی قابل قدر مقصد کے بغیر، بیہودہ مارے جا رہے ہیں۔ صیہونی اخبار نے یہ اعلان بھی کیا کہ حزب اللہ لبنان کی قیادت میں بہت زیادہ تبدیلیاں آ جانے کے باعث حزب اللہ کے آئندہ اقدامات کا اندازہ لگانے میں اسرائیل کو بہت زیادہ مشکلات پیش آ رہی ہیں جس کے باعث اب لبنانی مزاحمت کا ہر ایک اقدام غاصب صیہونی فوج کو چونکا کر رکھ دیتا ہے لہذا وہ اپنی روز افزوں ہلاکتوں کو کم کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو رہی ہے۔ صیہونی اخبار نے مزید لکھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ شہید ہو جانے والے بہت سے مزاحمتی کمانڈروں کی جگہ پر کرنے والے نئے کمانڈر، اسرائیلی رژیم کے لئے اجنبی ہیں۔

ادھر صیہونی چینل 13 نے بھی لکھا ہے کہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی جو وزیراعظم، وزیر جنگ اور چیف آف آرمی اسٹاف سے پوچھے گی کہ ایک ایسی صورتحال میں کہ جب ہم اس حالت کو پہنچ آئے ہیں کہ جس میں ہمیں امریکہ سے اسلحے کی بھیک مانگنا پڑ رہی ہے؛ تم لوگ کس فکر میں گم ہو؟!!


خبر کا کوڈ: 1174505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174505/اسرائیلی-فوجی-غزہ-لبنان-میں-بلا-مقصد-مارے-جا-رہے-ہیں-صیہونی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com