غزہ کے کمال عدوان ہسپتال میں آکسیجن ڈپو پر اسرائیلی ہوائی حملہ
24 Nov 2024 13:07
قابض و سفاک اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمال میں واقع کمال عدوان ہسپتال کو آج ایک مرتبہ پھر حملے کا نشانہ بنایا ہے جسکے باعث فلسطینی ہسپتال میں موجود آکسیجن کا ذخیرہ تباہ ہو گیا ہے
اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک اسرائیلی فوج نے آج صبح غزہ کے شمال میں واقع کمال عدوان ہسپتال کو ایک بار پھر ہوائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس صیہونی حملے میں کمال عدوان ہسپتال کے آکسیجن ذخائر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث شدید زخمی شہریوں کو آکسیجن کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس انسانیت سوز صیہونی حملے میں ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ سمیت ہسپتال کے طبی عملے کے متعدد اراکین بھی زخمی ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں قابض صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے بھی اس ہسپتال کو نشانہ بنایا جبکہ کمال عدوان ہسپتال قبل ازیں بھی کئی بار اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔
یاد رہے کہ 4 نومبر کے روز ہونے والے زمینی حملے میں بھی غاصب اسرائیلی فوج اس ہسپتال میں داخل ہو گئی تھی جس کے دوران وسیع توڑ پھوڑ و ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ سفاک صیہونی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کے طبی عملے کے متعدد اراکین کو بھی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر پہنچا دیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1174470