اسرائیلی وزیراعظم، فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیز میں اختلافات منظر عام پر آگئے
24 Nov 2024 09:48
اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ فوج نے اہم معلومات کی مجھ تک رسائی روکی۔ نیتن یاہو نے کہا کہ مجھے اندھیرے میں نہیں رکھا جانا چاہیئے تھا۔
اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم، فوج اور اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں میں اختلافات منظرعام پر آگئے۔ نیتن یاہو نے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے اہم معلومات کی مجھ تک رسائی روکی۔ نیتن یاہو نے کہا کہ مجھے اندھیرے میں نہیں رکھا جانا چاہیئے تھا، اسرائیلی وزیراعظم نے کہا یہ پہلی دفعہ نہیں کہ معلومات کی رسائی روکی گئی ہو۔ دو دن قبل نتین یاہو کے قریبی ساتھی پر معلومات لیک کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ نیتن یاہو نے الزام لگایا کہ معلومات لیک کیس کے ملزم کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1174468