QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے 3 رکن قومی اسمبلی گرفتار

24 Nov 2024 12:48

وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے رینجرز، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ احتجاج کے پیش نظر حکومت نے جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کر دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور معین ریاض کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے تینوں رہنماء احتجاج میں شرکت کے لیے اسلام آباد جا رہے تھے۔ تینوں ایم این ایز کو نقص امن کے خطرے کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر گذشتہ روز اسلام آباد پولیس نے بھی کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 300 کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کے لیے پنجاب اور کے پی سے مختلف قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، جنہیں روکنے کے لیے حکومت نے مختلف مقامات پر کنٹینرز کھڑے کر دیئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے رینجرز، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ احتجاج کے پیش نظر حکومت نے جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کر دیئے ہیں اور ڈی چوک پر بھی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ چھاپے اور گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1174466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174466/پی-ٹی-ا-ئی-کے-3-رکن-قومی-اسمبلی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com