جنوبی لبنان، حزب اللہ کیساتھ جنگ میں غاصب صیہونی فوج کا بڑا نقصان
24 Nov 2024 11:55
لبنانی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اسکے مجاہدین نے آج صبح دیر میماس نامی قصبے میں غاصب صیہونی افواج کی دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے انہیں بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے فلسطینی قوم کی حمایت اور لبنان عوام کے دفاع میں غاصب و جارح صیہونی فوج کو اپنے تابڑ توڑ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان نے بتایا کہ اس کے مجاہدین نے غاصب و جارح اسرائیلی فوج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کرنے کے بعد کہ جو جنوبی لبنان کے دیر میماس نامی قصبے میں دراندازی کا منصوبہ بنا رہے تھے؛ انتہائی قریب سے ان پر حملہ کر دیا جس کے باعث جارح صیہونیوں کو بڑا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ ان جھڑپوں کا مرکز، دیر میماس کا مغربی حصہ تھا، جبکہ اس دوران ہلکے ہتھیار اور راکٹ استعمال میں لائے گئے۔ لبنانی مزاحمت کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں دسیوں غاصب صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جنہیں میدان جنگ سے باہر نکالنے کے لئے غاصب صیہونی رژیم کو وسیع فائر کوریج کا سہارا لینا پڑا۔
خبر کا کوڈ: 1174459