QR CodeQR Code

اسرائیل سے مقابلے میں عراقی حکومت مزاحمتی محاذ کیساتھ متحد ہے، حسین الموسوی

24 Nov 2024 11:36

عراقی مزاحمتی تحریک النجاء کے سیکرٹری اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی خطرات سے نمٹنے کے سلسلے میں تمام مزاحمتی گروہوں اور عراقی حکومت کے درمیان مکمل طور پر یکجہتی موجود ہے


اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی تحریک النجاء نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے بھرپور مقابلے کے حوالے سے تمام عراقی مزاحمتی گروہ اور حکومت مکمل طور پر متحد ہے۔

اس بارے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں النجباء کے انفارمیشن سیکرٹری حسین الموسوی نے تاکید کی کہ جعلی صیہونی رژیم کے خلاف ہر میدان میں جدوجہد کے حوالے سے عراقی مزاحمتی محاذ اور حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم اپنی دھمکیوں کے ذریعے عراق کو پیغامات بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ عراق نے بھی اپنے طاقتور موقف کے ذریعے غاصب صیہونی رژیم کی دھمکیوں کا جواب دے دیا ہے۔



اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائیلی دھمکیوں سے نمٹنے کے لئے مزاحمتی گروہوں اور حکومت کے درمیان مکمل طور پر یکجہتی موجود ہے، حسین الموسوی نے تاکید کی کہ فلسطین کی مدد کے حوالے سے دینی مرجعیت کا موقف واضح ہے اور عراق بھی تمام میدانوں بالخصوص جنگی میدان میں اس جعلی رژیم کے خلاف جدوجہد کا ایک لازمی جزو ہے۔


خبر کا کوڈ: 1174456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174456/اسرائیل-سے-مقابلے-میں-عراقی-حکومت-مزاحمتی-محاذ-کیساتھ-متحد-ہے-حسین-الموسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com