QR CodeQR Code

پارا چنار میں حکومتی وفد کے ہیلی کاپٹر کے قریب فائرنگ

24 Nov 2024 00:57

ذرائع کے مطابق پاراچنار میں اس وقت جرگہ جاری ہے، جرگہ میں صوبائی وزیر قانون چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام شریک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ علاقے میں فائرنگ معمول کی بات ہے، ہیلی کاپٹر کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے وفد کے ہیلی کاپٹر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آ گیا، فائرنگ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق پاراچنار میں اس وقت جرگہ جاری ہے، جرگہ میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ، چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام شریک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ علاقے میں فائرنگ معمول کی بات ہے، ہیلی کاپٹر کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد جرگے کے لئے پشاور سے روانہ ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1174398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174398/پارا-چنار-میں-حکومتی-وفد-کے-ہیلی-کاپٹر-قریب-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com