بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب، پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
23 Nov 2024 23:08
اہلیہ بانی پی ٹی آئی کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اہلیہ بانی پی ٹی آئی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلیہ بانی پی ٹی آئی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کی تیاریوں کے لیے پارٹی راہنماؤں کی پشاور میٹنگز کی تھیں جبکہ ان کو بانی پی ٹی آئی نے سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا۔ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کی تیاریوں کے لیے پارٹی راہنماؤں کی پشاور میٹنگز کی تھیں جبکہ عمران خان نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک رہیں۔
خبر کا کوڈ: 1174394