جی بی حکومت نے شاہراہ قراقرم کو بند کر دیا، پی ٹی آئی کا الزام
23 Nov 2024 22:55
پی ٹی آئی گلگت بلتستان سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ان بزدلانہ کارروائیوں سے پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے کارکنان کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے الزام لگایا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے جی بی سے 24 نومبر کی ریلی کو روکنے کیلئے قراقرم ہائی وے کو مختلف مقامات پر رکاوٹیں ڈال کر بند کر دیا ہے جبکہ گلگت شندور روڈ کو بھی تعمیر کے کام کا بہانہ بنا کر بند کر دیا گیا، اسی طرح ضلع استور میں بھی گاڑیوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی گلگت بلتستان سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ان بزدلانہ کارروائیوں سے پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے کارکنان کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
خبر کا کوڈ: 1174390