امریکی ''ابراہم لنکن" یمنی میزائلوں سے فرار کے بعد ملائیشیا کے پانیوں میں داخل
23 Nov 2024 20:06
صیہونی بحری جہازوں کیخلاف جاری یمنی مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے کیلئے مغربی ایشیا میں تعینات کئے گئے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نے یمنی مسلح افواج کے 8 گھنٹوں جاری رہنے والے بیلسٹک میزائلوں کے پے در پے حملوں کا نشانہ بننے کے بعد اب امریکی بحریہ کے 5ویں بیڑے سے ''علیحدگی'' اختیار کرتے ہوئے ایک ''دوسرے'' خطے میں تعینات 7ویں بحری بیڑے میں ''شمولیت'' اختیار کر لی ہے!
اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کی خبررساں ایجنسی برناما نے اطلاع دی ہے کہ طیارہ بردار امریکی بحری جہاز ابراہم لنکن آج اپنی ''تاریخی واپسی'' پر ملکی بندرگاہ کلانگ پورٹ میں داخل ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی جنگی بحری بیڑے "یو ایس ایس ابراہم لنکن" نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سال 2012 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب یہ فلوٹیلا ملائیشیا کے پانیوں میں داخل ہوا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سلامتی اور دیگر شعبوں میں ''طویل المدتی تزویراتی شراکت داری'' کا مظہر ہے۔
اس بارے ملائیشیا میں امریکی سفیر ایڈگارڈ کیگن کا بھی کہنا ہے کہ اس جہاز کی ملائیشیا میں تاریخی واپسی، امریکی بحریہ کے لئے ملائیشیا کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1174368