0
Saturday 23 Nov 2024 19:26

کراچی میں شہریوں کی سہولت کیلئے نادرا کی خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

کراچی میں شہریوں کی سہولت کیلئے نادرا کی خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نادرا کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلئے خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسمارٹ قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور گمشدہ شناختی کارڈ کے حصول کیلے کراچی میں سیلف سروس کیوسک نصب کی جائے گی، جس سے لمبی قطاروں اورطویل انتظارکے بغیرکوئی بھی شہری بغیر خود کار طریقے سے استفادہ کر سکے گا، ابتداء میں سیلف سروس کیوسک نادرا میگا سینٹرز بعد ازاں ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور شاپنگ مالز میں نصب کیے جائیں گے۔ نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمار حیدر نے کہا کہ آئیڈیاز نمائش کے ذریعے سیلف سروس کیوسک کی رونمائی کر دی گئی، اگلے مرحلے میں اس خودکار سسٹم کے کچھ آزمائشی مراحل ہوں گے، جس کے بعد اس کو شہر کے کسی بھی میگا سینٹر میں نصب کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس کی تنصیب پہلی مرتبہ ہوگی، تاہم اگر ملک کے دیگر شہروں کی بات کریں تو یہ سیلف سروس کیوسک اسلام آباد کے میگا سینٹر میں نصب کیا جا چکا ہے۔

عمار حیدر کے مطابق سیلف سروس کیوسک کے ذریعے کوئی بھی شہری 8 تا 9 مختلف ڈیٹا اسٹیپس کے بعد شناختی کارڈز کی تجدید کے اہل ہوں گے، جس میں سب سے پہلا کیوسک کی بورڈ کے ذریعے قومی شناختی کارڈز کا انداراج، بائیومیٹرک، آئیرس، تصویر اور اس کے علاوہ ارجنٹ یا نارمل کے آپشن کے بعد سائل کو ایک کیو آر کوڈ موصول ہوگا، جس کے بعد وہ جیز کیش یا ایزی پیسہ کے ذریعے قومی شناختی کارڈ کی تجدید کی ادائیگی کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں اس خودکار کیوسک کے ساتھ پی او ایس بھی نصب کیا جائے گا، تاکہ کوئی بھی شہری اپنے ڈیبیٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی ادائیگی کر سکے۔ نادرا کے اس کاؤنٹرز نما خودکار نظام کو نادرا سینٹرز کے علاوہ شہر کے ریلوے اسٹیشنز، ائیرپورٹس اور مختلف شاپنگ مالز میں بھی نصب کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1174365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش