QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا اسلام آباد جانے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور میں احتجاج پر غور

23 Nov 2024 18:16

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کارکنوں کو رات 11 بجے راوی روڈ پر بتی چوک میں جمع ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان رات 12 بجے کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔ قافلے کی قیادت رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی کال پر 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان کے بعد لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے، موٹرویز اور رنگ روڈ سمیت جی ٹی روڈ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کارکنوں کو رات 11 بجے راوی روڈ پر بتی چوک میں جمع ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان رات 12 بجے کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔ قافلے کی قیادت رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ لاہور پولیس نے اگر شہر سے باہر نکلنے کی اجازت نہ دی اور رکاوٹیں نہ ہٹائیں تو وہ لاہور میں احتجاج پر غور  کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے مختلف واٹس ایپ گروپس میں مشاورتی عمل جاری ہے،جس میں رہنما ایک دوسرے کیساتھ رابطے میں ہیں اور حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب لاہور میں تحریک انصاف کا اجلاس بھی جاری ہے،جس میں حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ اگر اسلام آباد نہ جا سکے تو لاہور میں ہی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1174349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174349/تحریک-انصاف-کا-اسلام-ا-باد-جانے-کی-اجازت-نہ-ملنے-پر-لاہور-میں-احتجاج-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com