0
Saturday 23 Nov 2024 17:53

ہم ریاض کے ہمراہ خطے میں مستحکم امن کے خواہاں ہیں، مجید تخت روانچی

ہم ریاض کے ہمراہ خطے میں مستحکم امن کے خواہاں ہیں، مجید تخت روانچی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے اعلان کیا ہے کہ ایران، سعودی عرب کے ہمراہ پورے خطے میں مستحکم امن و استحکام کے لئے کوشاں ہے۔

اس بارے سعودی اخبار کے ساتھ گفتگو میں مجید تخت روانچی نے اپنے دورہ ریاض اور سعودی حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران و سعودی عرب کے مشترکہ اقدامات؛ ترقی اور امن و سلامتی کے میدان میں خطے کی و بین الاقوامی سطح پر دو طرفہ و کثیرالجہتی بین الاقوامی تعاون کی کامیاب مثال ہیں۔ الشرق الاوسط کو انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ تہران و ریاض خطے میں پائیدار، مستحکم اور روزافزوں امن و سکون کے قیام کے خواہاں ہیں جس کے لئے دوطرفہ علاقائی تعاون اور اسے مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ موجود خطرات کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے!
خبر کا کوڈ : 1174346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش