0
Saturday 23 Nov 2024 17:13

صہیونی رژیم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، اسرائیلی صدر کا برملا اعتراف

صہیونی رژیم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، اسرائیلی صدر کا برملا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی صدر آئزک ہرزگ نے ​​اعلان کیا ہے غاصب صیہونی رژیم ''عملی طور پر'' خاتمے کی دہلیز تک آ پہنچی ہے۔

ایک تعلیمی کانفرنس میں تقریر کے دوران غاصب اسرائیلی صدر نے سختی کے ساتھ متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں موجودہ حالات میں چند ایسے واقعات پر بات کرنا چاہوں گا جو مجھے دوسرے واقعات سے کہیں بڑھ کر پریشان کرتے ہیں۔ غاصب صیہونی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ کے بیچ میں ہیں، ایک ایسے وقت میں کہ جب ہم نے ہزاروں ہلاک و زخمی شدگان کے ذریعے ایک بھاری قیمت چکائی ہے، جب ہم نے 800 سے زائد فوجیوں کو کھو دیا ہے۔۔ لیکن عین اسی وقت کیا ہو رہا ہے؟۔۔ قیدیوں کے اہلخانہ کے ساتھ توہین آمیز و شرمناک سلوک روا رکھا جا رہا ہے اور شاباک کے سربراہ سمیت مسلح افواج کے سربراہ پر بھی غداری و بغاوت جبکہ کابینہ کے قانونی مشیر پر دشمنی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے صبح تا شب برطرف کر دیئے جانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں نیز (غاصب) وزیر اعظم کے گھر پر لائٹ بموں کے ساتھ حملہ ہوتا ہے اور اس پر ''قوم سے غداری'' کا الزام لگایا جاتا ہے!

آئزک ہرزگ نے ​​کہا کہ ہمارا کیا بنے گا؟! کیا یہ معقول ہے؟! کیا ہم نے کافی تکلیفیں نہیں اٹھائیں؟! کیا ہم واقعی طور پر یہ نہیں سمجھتے کہ اس سے اسرائیل کی سلامتی کو سخت خطرہ لاحق ہے؟! کیا ہم اب بھی یہ نہیں جان پائے کہ آپ اسرائیل کو خود ہی اپنے ہاتھوں سے تباہ کر رہے ہیں؟

غاصب اسرائیلی صدر نے ​​کہا کہ کابینہ کے قانونی مشیر اور شاباک کے سربراہ و فوج کے چیف آف اسٹاف سمیت وزیر اعظم کے خلاف بھی جسمانی و زبانی تشدد ''انتہائی ہولناک'' ہے جبکہ غداری کا الزام اور برطرفی و خونریزی کی دھمکیاں۔۔ یہ سب کیا ہے۔۔ یہ ''پاگل پن'' ہے جس کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔ آئزک ہرزگ نے دہائی دینے ہوئے مزید کہا کہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو (جعلی) ''ملک'' کی خاطر خود کو قربان کر دیتے ہیں لیکن دوسری طرف وہ لوگ بھی ہیں جو اسرائیل کو تباہ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ میں نے اپنی پوری طاقت کے ساتھ ''ان کےخلاف لڑنے'' کا عہد کر رکھا ہے۔

اپنی تقریر کے آخر میں غاصب اسرائیلی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں تم سب کو سختی کے ساتھ خبردار کرتا ہوں!! تم سب مل کر اسرائیل کو تباہ کر رہے ہو اور اس پاگل پن کو ابھی اسی وقت رک جانا چاہیئے!!

واضح رہے کہ غاصب صہیونی رژیم کے حاکم گروہ کے اندر گزشتہ چند ماہ سے شدید اندرونی اختلافات پھوٹ پڑے ہیں جن کے باعث انتہا پسند صیہونی حکام کی جانب سے اندرونی سلامتی کی صہیونی ایجنسی شاباک کے سربراہ، چیف آف آرمی اسٹاف اور کابینہ کے جوڈیشل ایڈوائزر کے خلاف شدید نوعیت کے الزامات کی بوچھاڑ جاری ہے جس کی قیادت داخلی سلامتی کے صیہونی وزیر اتمار بن گویر، اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموٹریچ اور لیکوڈ پارٹی کے دوسرے نمائندوں کے ہاتھ میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش