QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا احتجاج، لاہور میں میٹرو بس سروس کو محدود کر دیا گیا

23 Nov 2024 17:12

پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ جس کے باعث شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ راستے بند ہونے سے میٹرو بس سروس کو بھی ایم اے او کالج سے گجومتہ سٹاپ تک محدود کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کا معاملہ، لاہور میٹرو بس سروس کے روٹ کو محدود کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ جس کے باعث شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ راستے بند ہونے سے میٹرو بس سروس کو بھی ایم اے او کالج سے گجومتہ سٹاپ تک محدود کر دیا گیا ہے، تاکہ سرکاری املاک کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچ سکے۔


خبر کا کوڈ: 1174343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174343/تحریک-انصاف-کا-احتجاج-لاہور-میں-میٹرو-بس-سروس-کو-محدود-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com