0
Saturday 23 Nov 2024 16:44

ناصر حسین شاہ کا دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین

ناصر حسین شاہ کا دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے ایکسپو سینٹر میں 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز 2024ء) کا کراچی میں انعقاد ہونا ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء میں دفاعی، جنگی و عسکری سامان کی خرید و فروخت کے اربوں روپے کے 82 معاہدوں پردستخط ہوئے۔ آئیڈیاز 2024ء دفاعی مارکیٹ میں نمائش  فروخت مشترکہ منصوبوں آؤٹ سورسنگ اور تکنیکی تعاون کیلئے اہم سنگ میل ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آئیڈیاز 2024ء پاکستان کی دفاعی مارکیٹ کی ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون، نئے تجارتی مواقع، اور مقامی صنعت کی ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے، دفاعی آئیڈیاز 2024ء بہترین فورم کے ساتھ  پاکستان کی دفاعی ٹیکنیکل مہارت میں پیش رفت اجاگر کرتا ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ آئیڈیا 2024ء اس بات کی بھِی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان جہاں امن و خوشحالی کا خواہاں ہیں وہاں دفاعی صلاحیت میں کسی سے پیچھے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع ہیں، پاکستانی معیشت مثبت اشاریوں کی جانب گامزن ہے، پاکستان دنیا بھر میں قیام امن اور دہشت گرد کے خلاف بے پناہ قربانیوں کے ساتھ اپنا منفرد کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے تو ایک صوبائی حکومت سرکاری ساز و سامان و مشینری کے ساتھ اسلام آباد میں میں چڑھائی کے لئے کوشاں ہے، دوسری طرف اسی تحریک انتشار کی ایک غیر سیاسی خاتون پاکستان سعودی عرب کے تعلقات خراب کروانا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش