0
Saturday 23 Nov 2024 16:13

غاصب اسرائیلی فوج کیخلاف حزب اللہ لبنان کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

غاصب اسرائیلی فوج کیخلاف حزب اللہ لبنان کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ملک کے بعض جنوبی علاقوں میں پیشقدمی کی کوشش کرنے والی غاصب صیہونی فوج کے خلاف گزشتہ روز متعدد میزائل و ڈرون آپریشن انجام دیئے ہیں۔

اس بارے اسلامی مزاحمتی محاذ کے قریبی میڈیا الاعلام الحربی نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی فوج کے خلاف روز جمعہ کے آغاز سے لے کر سہ پہر تک جنوبی لبنان کے شہر الخیام میں 8 ڈرون و میزائل حملے کئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے سہ پہر 15:00 بجے، دسیوں خودکش ڈرون طیاروں کے پورے اسکواڈرن کے ساتھ حملہ کرتے ہوئے الخیام شہر میں پیشقدمی پر مبنی غاصب صیہونی فوج کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

اس بارے عرب چینل المنار نے بھی اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے الخیام شہر میں غاصب صیہونی فوجیوں کی نقل و حرکت پر وسیع میزائل حملوں کے بعد 28 خودکش ڈرون طیاروں پر مشتمل ایک اسکواڈرن کے  ہمراہ اپنے سب سے بڑے ڈرون حملے کے ذریعے شہر الخیام میں غاصب صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق اپنی دوسری 7 مزاحمتی کاروائیوں میں حزب اللہ لبنان نے شب 1 بچے تا سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک غاصب صیہونی فوج کے اجتماعات ٹھکانوں کو بھاری میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا نیز الخیام میں جیل کیمپ کے جنوبی علاقے میں ایک پیشرفتہ اسرائیلی ٹینک مرکاوا کو بھی گائیڈڈ میزائل کےذریعے نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا ہے جس اس میں موجود تمام صہیونی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مجاہدین اور غاصب صیہونی فوج کے درمیان جنوبی لبنان، خصوصا الخیام، مارون الراس، عیناتا اور بنت جبیل کے گرد و نواح میں شدید لڑائی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش