QR CodeQR Code

تحریک انصاف سے کسی بھی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، عطا تارڑ

23 Nov 2024 16:08

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کبھی یہ کہتے ہیں کہ حکومت کے ساتھ بات کریں گے، کبھی کہتے ہیں حکومت کے علاوہ بات کریں گے، اس حوالے سے آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کسی بھی سطح پر کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کبھی یہ کہتے ہیں کہ حکومت کے ساتھ بات کریں گے، کبھی کہتے ہیں حکومت کے علاوہ بات کریں گے، اس حوالے سے آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل میں صرف ایک بار چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کرکے انہیں آگاہ کیا ہے کہ عدالت عالیہ کے احکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کا احتجاج، ریلی، دھرنا وغیرہ کرنا غیر قانونی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1174336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174336/تحریک-انصاف-سے-کسی-بھی-سطح-پر-کوئی-مذاکرات-نہیں-ہو-رہے-ہیں-عطا-تارڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com