0
Saturday 23 Nov 2024 16:04

عدالتی حکم کیوجہ سے کسی جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے، محسن نقوی

عدالتی حکم کیوجہ سے کسی جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے، محسن نقوی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ نے بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلی سطح کے 80 رکنی وفد کی مصروفیات و تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بیلاروس کا اعلی سطح کا وفد 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے، بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے اور وفد 27 نومبر تک اسلام آباد رہے گا۔ بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 1174335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش