QR CodeQR Code

سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، مراد علی شاہ

23 Nov 2024 16:01

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کے معاملے پر سندھ کا مؤقف واضح ہے، ہم سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے 52 کیس رپورٹ ہوئے، ملک سے پولیو کا خاتمہ ضرور کریں گے، ہم نے بچوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے،ہمیں اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دینی ہے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پولیو کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1174334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174334/سندھ-کے-حصے-پانی-کا-ایک-قطرہ-بھی-کہیں-جانے-نہیں-دیں-گے-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com