اسلام ٹائمز۔ جنوبی لبنان کی قصبے خیام پر کنٹرول کیلئے 6 دن سے جاری صیہونی فوج کی بھرپور کوششیں بری طرح ناکام ہو رہی ہیں، رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے 210 ویں بریگیڈ اس جنگ میں شریک ہے اور ممکنہ طور پر سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے خیام پر قبضے کو روک دیا ہے۔ گزشتہ رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد خیام قصبے کے مغرب میں آج صبح سے دھماکوں اور مشین گن کے پھٹنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ حزب اللہ نے اس جھڑپوں کے دوران ڈرونز اور میزائلوں کا بھرپور استعمال کیا۔
المیادین کے نامہ نگار کے مطابق حزب اللہ نے صیہونیک فوجیوں کے اجتماع پر بڑی تعداد میں ڈرونز سے فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجیوں اور افسران کے درمیان کمانڈ کا سلسلہ ختم ہو گیا، متعدد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ کل حزب اللہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے خیام کے مشرقی مضافات میں قابض افواج کے مراکز پر جمعہ کی صبح سے شام تک 8 بار میزائل داغے اور حملہ آور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
خیام کے جنوبی مضافات میں بھی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے ایک اجتماع پر میزائلوں سے بمباری کی، جبکہ جنوب میں ایک "مرکاوا" ٹینک کو تباہ کر دیا گیا جسے گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے اس کا عملہ ہلاک ہو گیا۔ اس ٹینک کی تباہی کے بعد جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والی اسرائیلی ٹینکوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔