عمران خان کی سیاسی قبر ان کے اپنوں نے ہی کھود دی، فیصل واوڈا
23 Nov 2024 15:47
ایک بیان میں سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار کھڑی ہے، ہاؤس اریسٹ یا پھر مچھ جیل والی بات مت بھولیے گا، جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے پھر گلہ نہ کرنا۔
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے، بالکل ویسا ہی ہوا۔ ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد 24 نومبر کو جو کوئی اسلام آباد آیا تو توہینِ عدالت کے تحت ایم این اے اور ایم پی اے کی سیٹ کھونی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار کھڑی ہے، ہاؤس اریسٹ یا پھر مچھ جیل والی بات مت بھولیے گا۔ فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے پھر گلہ نہ کرنا۔
خبر کا کوڈ: 1174329