0
Saturday 23 Nov 2024 15:47

سعودی عرب سے درآمدات میں کمی، پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار

سعودی عرب سے درآمدات میں کمی، پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار
اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ  ایران سے درآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اکتوبر میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 69 فیصد کی بڑی کمی ہوئی، جولائی تا اکتوبر 2024 میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی تا اکتوبر 2024 میں ایران سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر 2024 میں ایران سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1174328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش