0
Saturday 23 Nov 2024 14:41

ہالینڈ کی عدالت میں اسرائیل کیخلاف اسلحہ جاتی پابندیوں پر غور

ہالینڈ کی عدالت میں اسرائیل کیخلاف اسلحہ جاتی پابندیوں پر غور
اسلام ٹائمز۔ ہالینڈ کی ایک عدالت، غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کے ساتھ جاری ملکی اسلحہ جاتی تجارت پر پابندی کا جائزہ لے رہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق غاصب و سفاک صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور معزول اسرائیلی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے فوراً بعد ہی فلسطین کی حامی 10 مقامی تنظیموں نے عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے ہالینڈ کی جانب سے غاصب اسرائیلی رژیم کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان تنظیموں نے اپنی درخواست میں؛ جنگ غزہ میں انتہائی زیادہ شہری ہلاکتوں اور غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزیوں کا حوالہ دیا اور ادلہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ، نسل کشی پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کنندگان میں سے ایک کے طور پر، غاصب اسرائیلی رژیم کے ہاتھوں جاری نسل کشی کو روکنے کے لئے ممکنہ تمام اقدامات اٹھانے کا پابند ہے۔ فلسطین کی حامی تنظیموں نے اپنے دلائل میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے نیتن یاہو اور یوایو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کی طرف بھی اشارہ کیا۔

قبل ازیں، ہالینڈ کی ایک عدالت، ماہ فروری میں غاصب و سفاک صیہونی رژیم کو جدید لڑاکا طیاروں (F-35) کے پرزوں کی برآمدات روکنے کا فیصلہ بھی سنا چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش