QR CodeQR Code

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

23 Nov 2024 14:27

پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کے لیے کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت احتجاج کرنے کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کیلئے کیا گیا۔ درخواستگزار کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت احتجاج کرنا کوئی غیر قانونی اقدام نہیں، آئین کے تحت احتجاج کرنے کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی تھی، جس کا اطلاق 23 سے 25 نومبر تک ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1174306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174306/پنجاب-بھر-میں-دفعہ-144-کا-نفاذ-لاہور-ہائیکورٹ-چیلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com