اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب 24 نومبر کی احتجاجی کال کے پیش نظر لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور سے دیگر شہروں کو جانیوالی موٹرویز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ بابو صابو کو بھی کنٹینرز اور بیرئیر لگا کر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ لاہور سے اسلام آباد جانیوالی موٹروے بھی بند ہے۔ بند روڈ پر واقع تمام بس اڈے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور رنگ روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ جی ٹی روڈ کو جہلم کے مقام سے بند کیا گیا ہے، موٹرویز کے بارے میں کہا گیا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے بند کی گئی ہیں، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر فعال ہے۔