اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے۔ جماعت اسلامی پنجاب امیر محمد جاوید قصوری نے آئندہ تین سال کیلئے پنجاب کے جنرل سیکریٹری، نائب امراء اور ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مقرر کر دیئے ہیں۔ جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری کی جانب سے ڈاکٹر بابر رشید کو آئندہ تین سال کیلئے صوبائی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا، جبکہ نصراللہ گورائیہ، ذکر اللہ مجاہد، رانا عبد الوحید خان کو جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امراء مقرر کر دیا گیا۔ جماعت اسلامی پنجاب کے امیر نے رانا تحفہ دستگیر احمد، میاں رحمت اللہ وٹو اور محمد اویس گھمن کو پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹریز جنرل مقرر کر دیا ہے۔