اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کے شمالی علاقہ جات کے مرکزی ہسپتال کو بھی بجلی سے محروم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی غزہ کے مرکزی ہسپتال کمال عدوان کے عملے نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے گذشتہ شب کواڈ کاپٹروں کی ذریعے ساتویں بار اس ہسپتال پر حملہ کرتے ہوئے اس کے صحن اور جنریٹر روم پر کئی گھنٹوں تک مسلسل بم گرائے۔ اس حوالے سے عرب چینل الجزیرہ نے اعلان کیا ہے کہ کمال عدوان ہسپتال کے جنریٹر روم پر ہونے والے غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملے کے بعد سے اس ہسپتال کی بجلی مکمل طور پر منقطع ہو چکی ہے۔