QR CodeQR Code

حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ملک بند کر کے پہلے ہی ہمارا احتجاج کامیاب بنادیا، گنڈاپور

23 Nov 2024 13:13

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک کال سے حکومت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، جیل میں قید ایک شخص نے احتجاج سے قبل ہی حکمرانوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں اور انہوں نے ملک بند کر کے ہمارا احتجاج پہلے ہی کامیاب بنادیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہائی ویز، موٹر ویز، بس اڈوں، ہوٹلز اور پنجاب میں دفعہ 144 کے نافذ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹروے اور شاہراہیں بند کردیں، پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ، ہوٹلوں اور لاری اڈوں کی بندش ثبوت ہے کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ابھی 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے مراحل میں ہیں، حکومت نے ملک بند کرکے ہمارا احتجاج خود ہی کامیاب بنادیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، حکومت ملک بند کرکے عوام کو تکلیف دے رہی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک کال سے حکومت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، جیل میں قید ایک شخص نے احتجاج سے قبل ہی حکمرانوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1174288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174288/حکومت-کی-کانپیں-ٹانگ-رہی-ہیں-ملک-بند-کر-کے-پہلے-ہی-ہمارا-احتجاج-کامیاب-بنادیا-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com