0
Saturday 23 Nov 2024 12:58

تحریک انصاف کا احتجاج، لاہور سے ایک ہزار سے زائد کارکن گرفتار

تحریک انصاف کا احتجاج، لاہور سے ایک ہزار سے زائد کارکن گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد میں احتجاج کی کال سے قبل لاہور پولیس متحرک ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے اب تک پی ٹی آئی کے ایک ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس کے سپیشل سکواڈ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران مطلوب ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، جلسے جلوس یا ریلی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد اور لاہور پولیس نے ملزمان کی معلومات شئیرنگ کے بعد کریک ڈاؤن کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش