0
Saturday 23 Nov 2024 12:47

سڑکوں کی بندش، تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا

سڑکوں کی بندش، تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 24 نومبر  کو احتجاج کی کال کے بعد پنجاب حکومت نے مرمت کے نام پر تمام سڑکیں اور موٹرویز کو بند کر دیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد پہنچنے کے طریقہ کار کو طے کرنے کیلئے تحریک انصاف پنجاب نے لاہور میں آج شام کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد پہنچنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی طے کیا جائے گا کہ قافلوں کی شکل میں روانہ ہوں، یا انفرادی طور پر اسلام آباد پہنچیں۔ اس کیلئے اعلیٰ قیادت کو تجاویز تیار کرکے لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پولیس نے تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری کو گرفتار کرلیا ہے۔ اکمل خان باری کو لاہور کے علاقے اسلام پورہ سے حراست میں لے کر تھانہ رنگ محل منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے اکمل خان باری کے ہمراہ چودھری حبیب الرحمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے جبکہ پولیس نے گزشتہ روز بھی 500 سے زائد تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا، تاہم گرفتار کارکنوں کو کہاں رکھا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس بتانے سے گریزاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1174282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش