0
Saturday 23 Nov 2024 12:32

جے ڈی سی کا ڈائیگنوسٹک سنٹر انسانیت کی خدمت کی عمدہ مثال ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

جے ڈی سی کا ڈائیگنوسٹک سنٹر انسانیت کی خدمت کی عمدہ مثال ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے جے ڈی سی کے تحت بلڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور مختلف امراض کی تشخیص (Diagnostic Center) کے دورے کے موقع پر جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے خون کے مہنگے ٹیسٹ مفت کرنے کیلئے لیبارٹریز کا قیام اور ڈائیگنوسٹک سنٹر کو انسانیت کی خدمت کیلئے ایک عمدہ مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ جے ڈی سی کے بانی ظفر عباس جے ڈی سی کے تحت غریبوں کیلئے مفت کھانے اور راشن کی فراہمی، تعلیم اور صحت کے شعبے میں معاشرے کے مستحق لوگوں کیلئے جو فلاحی کام کر رہے ہیں وہ ملک کے تمام مخیر حضرات کیلئے ایک مثال ہے۔
 
آج کے اس دور میں خون کے مہنگے ٹیسٹ سب کیلئے ممکن نہیں جس کی وجہ سے بیشتر مستحق مریض اپنا علاج نہیں کرا سکتے ہیں۔ جے ڈی سی کی جانب سے جدید بلڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام اور اس اہم فلاحی منصوبے کو مختلف علاقوں اور صوبوں تک وسعت دینا انسانیت کی خدمت ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جے ڈی سی کے تحت گلگت بلتستان میں بھی صحت، تعلیم، سماجی خدمت کے پروگرامز شروع کئے جائیں گے۔ حکومتی سطح پر جے ڈی سی کو درکار تعاون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ جے ڈی سی کے بانی ظفر عباس دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کے تحت جس طرح بے لوث کام کر رہے ہیں وہ ملک کے تمام صاحب حیثیت اور مخیر حضرات کیلئے ایک مثال ہے۔
 
اس موقع پر بانی جے ڈی سی ظفر عباس نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کو جے ڈی سی کے تحت چلنے والے فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کر کے وہاں پر بھی انسانیت کی خدمت کے لیے کا شروع کرینگے۔ اس موقع پر وزیر اعلی کے ہمراہ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق اور معاون خصوصی حسین شاہ بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1174277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش