جے ڈی سی کا ڈائیگنوسٹک سنٹر انسانیت کی خدمت کی عمدہ مثال ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
23 Nov 2024 12:32
کراچی میں جے ڈی سی سنٹر کے دورے کے موقع پر گلبر خان نے کہا کہ جے ڈی سی کی جانب سے جدید بلڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام اور اس اہم فلاحی منصوبے کو مختلف علاقوں اور صوبوں تک وسعت دینا انسانیت کی خدمت ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جے ڈی سی کے تحت گلگت بلتستان میں بھی صحت، تعلیم، سماجی خدمت کے پروگرامز شروع کئے جائیں گے۔ حکومتی سطح پر جے ڈی سی کو درکار تعاون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے جے ڈی سی کے تحت بلڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور مختلف امراض کی تشخیص (Diagnostic Center) کے دورے کے موقع پر جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے خون کے مہنگے ٹیسٹ مفت کرنے کیلئے لیبارٹریز کا قیام اور ڈائیگنوسٹک سنٹر کو انسانیت کی خدمت کیلئے ایک عمدہ مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ جے ڈی سی کے بانی ظفر عباس جے ڈی سی کے تحت غریبوں کیلئے مفت کھانے اور راشن کی فراہمی، تعلیم اور صحت کے شعبے میں معاشرے کے مستحق لوگوں کیلئے جو فلاحی کام کر رہے ہیں وہ ملک کے تمام مخیر حضرات کیلئے ایک مثال ہے۔
خبر کا کوڈ: 1174277