اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے بلوچستان سے پنجاب جانیوالی کوچز کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی تین دن تک عائد ہوگی۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے پنجاب جانے والی تمام مسافر کوچز پر سفر کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ جبکہ انہیں بتایا گیا ہے کہ 25 نومبر تک عائد پابندی کے تحت مسافر بسز پنجاب کی سمت سفر نہیں کر پائیں گی۔ پابندی کے باعث پنجاب جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہو رہا ہے۔ دوسری جانب بعض تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ یہ پابندی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال پر لگائی گئی ہے۔ جس کا مقصد کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنا ہے۔