کوئٹہ سے پنجاب جانیوالی مسافر کوچز کے سفر پر پابندی عائد
23 Nov 2024 11:58
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کیجانب سے کوئٹہ سے پنجاب سفر پر 25 نومبر تک پابندی عائد کی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پابندی پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے بلوچستان سے پنجاب جانیوالی کوچز کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی تین دن تک عائد ہوگی۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے پنجاب جانے والی تمام مسافر کوچز پر سفر کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ جبکہ انہیں بتایا گیا ہے کہ 25 نومبر تک عائد پابندی کے تحت مسافر بسز پنجاب کی سمت سفر نہیں کر پائیں گی۔ پابندی کے باعث پنجاب جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہو رہا ہے۔ دوسری جانب بعض تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ یہ پابندی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال پر لگائی گئی ہے۔ جس کا مقصد کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1174272