QR CodeQR Code

مظفرآباد، ریفیوجی مینجمنٹ سیل کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

23 Nov 2024 08:58

ذرائع کے مطابق ٹھوٹھا ماڈل ولیج مہاجر کیمپ میں منعقد کیے جانے والے فری میڈیکل کیمپ میں پلمونولوجسٹ، یورولوجسٹ، گائناکالوجسٹ، پیڈیاٹرکس آئی اور ای این ٹی کے دس ماہرین اور میڈیکل سپیشلٹس نے 15سو کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ریفیوجی مینجمنٹ سیل (آر ایم سی ) نے آج آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق ٹھوٹھا ماڈل ولیج مہاجر کیمپ میں منعقد کیے جانے والے فری میڈیکل کیمپ میں پلمونولوجسٹ، یورولوجسٹ، گائناکالوجسٹ، پیڈیاٹرکس آئی اور ای این ٹی کے دس ماہرین اور میڈیکل سپیشلٹس نے 15سو کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا جن میں خواتین ، بچے اور معمر افراد بھی شامل تھے۔ اس موقع پر مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں۔ لوگوں نے اپنی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے "آر ایم سی" کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات منتظمین اور طبی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ (آر ایم سی) عوام کو آئندہ بھی اس طرح کی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔ بہتر صحت معاشرے کے بہتر معیار زندگی کو یقینی بناتی ہے، صحت مند افراد کسی معاشرے کی فلاح و بہبور اور ترقی کا ضامن ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1174241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174241/مظفرآباد-ریفیوجی-مینجمنٹ-سیل-کی-طرف-سے-فری-میڈیکل-کیمپ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com