QR CodeQR Code

26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہونا ہے، پی ٹی آئی نے احتجاج کے پلان کو حتمی شکل دیدی

22 Nov 2024 23:29

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کے ہمراہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور رانی خان بھی موجود ہوں گی، اسلام آباد پہنچ کر دھرنے کا پروگرام بھی پلان کا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے  پلان کو حتمی شکل دے دی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور بہنوں کے پیغامات کے بعد پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے، پلان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے میں 2 سے 3 دن لگیں گے۔ ذرائع کے مطابق تمام ورکرز اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہونا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کے ہمراہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور رانی خان بھی موجود ہوں گی، اسلام آباد پہنچ کر دھرنے کا پروگرام بھی پلان کا حصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1174214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174214/26-نومبر-کو-اسلام-آباد-میں-داخل-ہونا-ہے-پی-ٹی-ا-ئی-نے-احتجاج-کے-پلان-حتمی-شکل-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com