QR CodeQR Code

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

22 Nov 2024 20:37

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد ماضی میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 22 نومبر کی علی الصبح سیکیورٹی فورسز نے بنوں ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشتگرد واصل جہنم ہوئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد ماضی میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں کسی بھی مزید خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1174174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174174/بنوں-میں-سیکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-3-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com