QR CodeQR Code

سانحہ پاراچنار حکومت اور اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے، ارکان جی بی کونسل

22 Nov 2024 18:46

ایک مشترکہ بیان میں ممبران نے کہا ہے کہ سانحہ پاراچنار، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے، دہشتگردوں کی بیخ کنی کے بغیر امن کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ، رکن کونسل شیخ احمد علی نوری، اقبال نصیر، سید شبیہ الحسنین، عبد الرحمٰن اور حشمت اللہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ پاراچنار، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے، دہشتگردوں کی بیخ کنی کے بغیر امن کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اداروں کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گرد انسانیت کے دشمن خونی درندے ہیں جن سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں اور ان کے سرپرستوں پر ہاتھ ڈال کر اس کا قلع قمع کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے سانحہ میں شہداء کے لواحقین سے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، غم کی اس گھڑی میں پوری قوم بالخصوص غمزدہ خاندانوں کے ساتھ شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1174160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174160/سانحہ-پاراچنار-حکومت-اور-اداروں-کی-غفلت-کا-نتیجہ-ہے-ارکان-جی-بی-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com