QR CodeQR Code

دفعہ 370 کی منسوخی کیلئے پی ڈی پی براہ راست ذمہ دار ہے، ناصر اسلم وانی

22 Nov 2024 18:30

وزیراعلیٰ کے سیاسی مشیر نے کہا کہ اگر پی ڈی پی نے 2014ء میں بی جے پی کی حمایت نہ کی ہوتی تو آج جموں و کشمیر کے لوگوں کو یہ دن دیکھنے نہیں پڑتے۔


اسلام ٹڑائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے سیاسی مشیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے لئے پی ڈی پی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے جموں و کشمیر کا بیڑا غرق کیا اور اسمبلی الیکشن میں لوگوں نے اس پارٹی کو سبق سکھایا ہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے رعناواری میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی پی نے 2014ء میں بی جے پی کی حمایت نہ کی ہوتی تو آج جموں و کشمیر کے لوگوں کو یہ دن دیکھنے نہیں پڑتے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران جموں و کشمیر کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس صورتحال کے لئے پی ڈی پی کو یہاں کے لوگ کھبی معاف نہیں کریں گے۔

پی ڈی پی کی جانب سے نیشنل کانفرنس کی قرارداد پر سوالات اٹھانے کے بارے میں جب ناصر اسلم وانی سے سوا کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے لئے پی ڈی پی بھی ذمہ دار ہے۔ ناصر اسلم وانی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پی ڈی پی کو کھبی بھی معاف نہیں کریں گے کیونکہ اس پارٹی کی حمایت سے ہی بی جے پی جموں و کشمیر کی سیاست میں قدم رکھا۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے واضح کیا کہ الیکشن منشور میں نیشنل کانفرنس نے جتنے بھی وعدے کئے انہیں ہر حال میں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ڈی پی نے ہمیشہ عوام کش سیاست کی اور آج بھی یہ پارٹی اسی مشن پر قائم و دائم ہے۔ ان کے مطابق پی ڈی پی کو نیشنل کانفرنس کی حکومت ہضم ہی نہیں ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1174143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174143/دفعہ-370-کی-منسوخی-کیلئے-پی-ڈی-براہ-راست-ذمہ-دار-ہے-ناصر-اسلم-وانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com