QR CodeQR Code

پارا چنار میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے، وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ

22 Nov 2024 20:51

وفاق کے نگران بیرسٹر صاحبزادہ حسین رضا کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی چپقلش سے ملکی سالمیت خطرے میں ہے، سیاسی قائدین ذاتی مفادات کی بجائے ملک و ملت کا سوچیں، حکومت دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کرے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الرضویہ پاکستان کے نگران صاحبزادہ بیرسٹر حسین رضا نے کہا ہے کہ پارا چنار واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں، حکومت اور سکیورٹی ادارے تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، سیاسی جماعتوں کی چپقلش میں معصوم اور بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے، پاکستان بھر میں دہشتگردی واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اسلامی ریاست ہے۔ اس میں مسلح جدوجہد اور خودکش حملے حرام ہیں۔ حکومت دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرے۔ افواج پاکستان ملک کی پہلی دفاعی لائن ہے، اس کیخلاف پروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرے اور شریعت کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرے۔ حکومت مسلح گروہوں کیخلاف ضرب عضب کی مثل آپریشن شروع کرے۔ وفاق المدارس الرضویہ پورے ملک میں پیغام پاکستان کانفرنسز کا انعقاد کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 1174076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174076/پارا-چنار-میں-دہشتگردی-کا-واقعہ-قابل-مذمت-ہے-وفاق-المدارس-الاسلامیہ-الرضویہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com