وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی سانحہ کرم کی شدید مذمت
22 Nov 2024 13:15
وزیر اعلی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی عوام کبھی خوفزدہ نہیں ہونگے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ضلع کرم میں دہشت گردوں کی جانب سے معصوم انسانوں کو نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانبحق افراد کی بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی عوام کبھی خوفزدہ نہیں ہونگے۔ وزیر اعلی نے دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1174070