خواتین اور بچوں کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے، گورنر گلگت بلتستان
22 Nov 2024 13:12
گورنر سید مہدی شاہ نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کی مغفرت کیلئے دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گزشتہ روز ضلع کرم میں مسافروں پر شرپسندوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر وطن عزیز کے امن کو تباہ کرنے کیلئے بےگناہ معصوم شہریوں کا قتل کر رہے ہیں۔ خواتین اور شیرخوار بچوں کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے۔ گورنر سید مہدی شاہ نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کی مغفرت کیلئے دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1174069