QR CodeQR Code

نیتن یاہو کیخلاف وارنٹ گرفتاری لازم الاجراء ہیں، جوزپ بورل

22 Nov 2024 11:49

یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کیجانب سے جاری ہونیوالے غاصب اسرائیلی وزیراعظم و سابق وزیر جنگ کے وارنٹ گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان پر عملدرآمد تمام ممالک کیلئے ضروری ہے


اسلام ٹائمز۔ عالمی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کے وزیراعظم نیتن یاہو و سابق صہیونی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ کے حتمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ جوزپ بورل نے اعلان کیا ہے کہ نیتن یاہو اور یوایوگیلنٹ کے خلاف عالمی عدالت کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری لازم الاجراء ہیں اور تمام ممالک ان پر عملدرآمد کریں! جوزپ بورل نے مزید کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کا فیصلہ سیاسی نہیں اور اس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر عدالت کا نفاذ ہے۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت کی جانب سے، غاصب صیہونی وزیراعظم کی ممکنہ گرفتاری پر نظر ثانی سے متعلق اسرائیلی درخواست کو یکسر مسترد اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ نیتن یاہو اور یوایو گیلنٹ نے نہ صرف عام فلسطینی شہریوں کے خلاف حملوں کی براہ راست نگرانی کی ہے بلکہ ان کے خلاف بھوک کو بھی بطور ہتھیار استعمال کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1174049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174049/نیتن-یاہو-کیخلاف-وارنٹ-گرفتاری-لازم-الاجراء-ہیں-جوزپ-بورل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com