حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا مجاز کشمیری کو خراج عقیدت
22 Nov 2024 11:16
غلام محمد صفی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں مرحوم مجاز کشمیری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ہر دلعزیز کشمیری آزادی پسند رہنما مجاز کشمیری کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے مرحوم رہنما کی آٹھویں برسی پر اسلام آباد میں اپنے دفتر میں کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا۔ غلام محمد صفی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں مرحوم مجاز کشمیری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے بنوں میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے سابق کنوینر محمود احمد ساگر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں مرحوم مجاز کشمیری اور شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مجلس کے اختتام پر غلام محمد صفی نے تمام شہدائے کشمیر اور شہدائے پاک افواج کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
خبر کا کوڈ: 1174048