بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر 3 بجے ہوگا
22 Nov 2024 04:30
بلوچستان اسمبلی اجلاس میں محکمہ پولیس میں قائم مساجد میں خطیب امام اور مؤذن تعینات کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی جائیگی۔ اجلاس میں معذوروں، یتیم بچوں اور بیواؤں کی فلاح و بہبود کی بابت خصوصی اقدامات اٹھا نے سے متعلق قرارد پیش کی جائیگی۔
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 روزہ وقفے کے بعد کل (جمعہ کو ) سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ اجلاس میں محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سے متعلق سوالات دریافت کئے اور ان کے جوابات دیئے جائیں۔ اسمبلی اجلاس میں محکمہ پولیس میں قائم مساجد میں خطیب امام اور مؤذن تعینات کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی جائیگی۔ اجلاس میں معذوروں، یتیم بچوں اور بیواؤں کی فلاح و بہبود کی بابت خصوصی اقدامات اٹھا نے سے متعلق قرارد پیش کی جائیگی۔ اسمبلی اجلاس میں واشک کو 2 حلقوں میں تقسیم کرنے کی بابت عملی اقدامات اٹھانے سے متعلق بھی قرارد پیش کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ: 1174026