QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے انتشار کی وجہ سے کاروباری افراد متاثر ہوتے ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ہر قسم کی ریلی، جلسہ غیرقانونی ہوگا، عطا تارڑ

پی ٹی آئی کا ایک ہی مقصد ہے اپنے لیڈر کو این آر او دلوانا

22 Nov 2024 04:17

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جب کوئی وفد آتا ہے پی ٹی آئی والے تب احتجاج کیوں کرتے ہیں؟ ہر اہم موقع پر تحریک انتشار کا احتجاج ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ انتشار اور فساد پھیلانے والے لوگوں کو پیسے دیئے جاتے ہیں، انہیں چاہئے کہ اپنے صوبے میں احتجاج کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار کے احتجاج کا مقصد ملک میں فساد پھیلانا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ہر قسم کی ریلی، جلسہ غیرقانونی ہوگا۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائےگا۔ پی ٹی آئی اپنے سیاسی احتجاج کے لیے سرکاری وسائل استعمال کرتی ہے، اسلام آباد میں لشکر کشی کرنے والوں کی سازش ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہے۔

لشکرکشی اور وفاق پر حملہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ سرکاری اہلکار جلسے، جلوس میں شریک ہوں گے تو کارروائی ہوگی، عدالت کا آرڈر آچکا، سختی سے نمٹا جائے گا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ ان کا ایک ہی مقصد ہے اپنے لیڈر کو این آر او دلوانا، یہ پاکستان کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں، جب ملکی معیشت درست سمت میں ہے تو ایسے وقت میں احتجاج کا کیا مقصد ہے۔؟

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب کوئی وفد آتا ہے پی ٹی آئی والے تب احتجاج کیوں کرتے ہیں۔؟ ہر اہم موقع پر تحریک انتشار کا احتجاج ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ انتشار اور فساد پھیلانے والے لوگوں کو پیسے دیئے جاتے ہیں، انہیں چاہئے کہ اپنے صوبے میں احتجاج کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے سیاسی احتجاج کے لیے سرکاری وسائل استعمال کرتی ہے۔ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال روکا جائے گا۔ انتظامیہ کو کہا ہے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ پی ٹی آئی کے انتشار کی وجہ سے کاروباری افراد متاثر ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1174024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174024/اسلام-آباد-ہائیکورٹ-کے-حکم-بعد-ہر-قسم-کی-ریلی-جلسہ-غیرقانونی-ہوگا-عطا-تارڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com