QR CodeQR Code

عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے درخواست منظور

22 Nov 2024 03:58

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کو 23 نومبر کے لیے مقرر کر دیا، اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر کارروائی 30 نومبر کو ہونا تھی۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کو 23 نومبر کے لیے مقرر کر دیا، اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر کارروائی 30 نومبر کو ہونا تھی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پراسیکیوشن کو حتمی دلائل کے لیے 23 نومبر کو طلب کر لیا، اے ٹی سی جج منظر علی گل نے بانی پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں 9 مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں، بانی پی ٹی آئی کی 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1174020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174020/عمران-خان-کی-9-مئی-کے-8-مقدمات-میں-ضمانتوں-جلد-سماعت-کیلئے-درخواست-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com