QR CodeQR Code

سکیورٹی کانوائے کے باوجود پاراچنار کے مظلومین کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، شیخ علی نقی جنتی

21 Nov 2024 21:38

اپنے ایک مذمتی بیان میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے تمام سکیورٹی اداروں خاص طور پر پاک آرمی سے ملک کی سالمیت کیلئے دہشتگردوں کیخلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن آپریشن کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی کانوائے میں پاراچنار سے پشاور سے جاتے ہوئے پاراچنار کے مومنین کے قتل عام پر مذمتی بیان دیتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی نے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ پر ہر باضمیر پاکستانی کا دل خون ہوگیا ہے۔ اس قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے ملک کے سکیورٹی اداروں کی اہلیت پر سوال لگا دیا ہے۔ عوام کے سکیورٹی اداروں پر موجود اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ہم پاکستان کے تمام سکیورٹی اداروں خاص طور پر پاک آرمی سے ملک کی سالمیت کے لئے دہشت گردوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن آپریشن کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1173986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1173986/سکیورٹی-کانوائے-کے-باوجود-پاراچنار-مظلومین-قتل-عام-کی-شدید-مذمت-کرتے-ہیں-شیخ-علی-نقی-جنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com